کالج اور یونیورسٹی تک ان کی محبت پروان چڑھتی رہی مگر پھر اچانک راستے جدا ہوئے ۔

 کالج اور یونیورسٹی تک ان کی محبت پروان چڑھتی رہی  مگر پھر اچانک راستے جدا ہوئے ۔



کالج ری یونین تقریب میں دونوں ملے ۔ بات چیت میں پتا چلا کہ  پروفیسر خاتون چار سال پہلے 65 سال کی عمر میں بیوہ ہوئی تھیں۔


 جب کہ خود پروفیسر بھی ستر سال کی عمر میں پانچ سال پہلے رنڈوے ہوئے تھے۔


 موقع غنیمت جان کر پروفیسر صاحب نے پوچھا: 

“کیا آپ مجھ سے شادی کر سکتی ہیں ؟”


خاتون پروفیسر نے کچھ لمحے توقف کے بعد ہاں کر دی۔


دو دن گزر گئے تو پروفیسر صاحب کو خیال آیا کہ میں نے تقریب میں شادی کا پوچھا تھا - - تو خاتون نے ہاں کہا تھا یا ناں۔۔ 


کافی دیر تک یاد نہ آنے پر  خاتون کو فون کیا اور شرماتے جھجھکتے  پوچھا: 

میں نے آپ کو شادی کا پروپوزل دیا تھا مگر اس عمر میں یاداشت چلی گئی اور یاد نہیں آ رہا آپ نے ہاں کہا تھا یا ناں؟ 


خاتون نے قہقہہ لگاتے ہوئے خوشی سے کہا: ۔۔ 

“ہاں ہاں، “ہاں” کہا تھا۔ ۔ ۔ اور یقین مانیے میں بھی دو دن سے سوچ رہی ہوں مجھے پروپوز کس نے کیا تھا۔”

🤣🤣


شکریہ🙏

Post a Comment

0 Comments