منہ بھولی بہن۔

 سوشل میڈیا پر منہ بولے 'بہن بھائی' بن کر رابطے میں رہنا بھی فیشن بنتا جا رہا ہے۔




تم اپنی بہن کو میرے ساتھ چیٹ (Chat)  کرنے کی اجازت دے دو ۔۔۔!!!


سوشل میڈیا پر منہ بولے 'بہن بھائی' بن کر رابطے میں رہنا بھی فیشن بنتا جا رہا ہے۔


چیٹ (Chat) کے شروع میں بندہ بندی کو بہن، آپا، باجی، چھوٹی بہن بول دے یا لڑکی/ لڑکے کو بھائی، بھیا، بھائی جان بول دے تو بس پھر آگے گپیں لگانا تو مسئلہ ہی کوئی نہیں۔


ایسے ہی ایک لڑکے سے کل بات ہوئی، کہنے لگا "یار فلاں لڑکی ایک سال سے فیسبک پر میری 'منہ بولی بہن' بنی ہوئی ہے، عنقریب اُس کی شادی ہے تو مجھے بھی مدعو کیا ہے۔" میں نے بھی کہہ دیا کہ "سلامی دیتے ہوئے اپنے جیجا جی کی بلائیں لینا مت بھولنا" تو ناراض ہو گیا۔ تب اسے ناراض ہوتا دیکھ کر میں نے کہا کہ تو نے کبھی کوئی 'منہ بولا بھائی' بھی بنایا ہے یا یہ سہولت صرف 'بہنوں' کو ہی حاصل ہے؟ 

تو منہ پھلا کر دفع ہوگیا 

یہی سچ ہے، آپ نے سوشل میڈیا پر کبھی کسی بندے کو 'منہ بولا بھائی' بناتے نہیں دیکھا ہوگا، صرف منہ بولی بہنیں ہی بنائی جاتی ہیں، یعنی اس کے پیچھے بھی جو جذبہ کارفرما ہوتا ہے وہ مخالف جنس کی جانب کشش کا ہی ہوتا ہے۔ بس گپیں لگانے کو سستا جواز مل جائے۔

 اگر یقین نہ آئے تو تجربہ کر کے دیکھ لیں، جس لڑکے نے کسی لڑکی کو سال بھر سے منہ بولی بہن بنایا ہوا ہو اسے انباکس کر کے کہیں کہ "یار میں تیرا منہ بولا بھائی بننا چاہتا ہوں" پھر دیکھیں کتنے دن اور کتنی دیر تک آپ سے گفت و شنید کرتا ہے۔ وہ صرف منہ بولی بہنیں بنانا ہی پسند کریگا،

بہن وہی ہوتی ہے جو سگی ہو، باقی یہاں فیسبک واٹس ایپ پر بہن بھائی بنا کر مزے لیتے ہیں

100 میں سے شاید ایک دو بھائی بھی آپ کو ایسا مشکل سے ملے جو فیسبک واٹس ایپ پر بہن بنا کر صحیح گفتگو کرتا ہو،

کیونکہ یہ ایک سستا اور آسان طریقہ ہے لڑکی کو بہن بنا کر انباکس میں گپ شپ کرنے کا

میری بات آپکو کڑوی لگے گی لیکن یہی سچ ہے جس کو تکلیف ہوئی سمجھ جانا وہ کسی کی بہن کو انباکس میں بہن بنا کر گپ شپ کرتا ہے....... اس کو صرف اتنا کہنا کہ آپ اپنی بہن کو میری منہ بولی بہن بنا کر میرے ساتھ انباکس میں گفتگو کی اجازت دو گے؟

پھر دیکھو وہ آپ سے کہے گا کہ ہم شریف لوگ ہیں ہمارے گھر کی لڑکیاں آوارہ نہیں جو کسی بھی اجنبی یا نامحرم کے لئے بہن بن جائے!!!!! 

بات اپنے پر آتی ہے تو ہر کسی کو اپنی شرافت یاد آتی ہے یہ شرافت اس وقت کہاں چلی جاتی ہے جب ایک اجنبی غیر محرم کو اپنی منہ بولی بہن بنا کر اس سے دن رات گپیں لڑائی جاتی ہیں؟؟؟؟


*/

Post a Comment

0 Comments