عورت کی عزت.

عورت کی عزت.




 میں اپنی ہر تحریر میں عورت کی عزت پر زور دیتا ہوں. کیوںکہ عورت صرف عزت مانگتی ہے اعتبار مانگتی ہے.. بدلے میں وہ آپ کے لیے اپنے سب کچھ  وقف کر دیتی ہے.

عورت کی عزت.


پلیز اپنے گھر اور باہر عورت کو عزت دو. شریعت نے جو عورت کو حق دیا ہے نہ وہ والدین دیتے ہیں نہ ہی سسرال نہ ہی شوہر.👇👇👇

میری تحریر یہ ہے ایک عورت آپ سے کیا چاہتی ہے.. اگر وہ آپکی ماں، بہن، بیوی یا کوئ قریبی رشتہ دار ہو.. تو وہ آپ سے  عزت چاہتی ہے.. ماں چاہتی ہے.. اسکا بیٹا اسکے لیے خدمت اور خیال  کرے اور ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرے.. بہن چاہتی ہے بھائی اُسے پیار دے. اور ہمیشہ سایا بن کے اُس کے سر پر قائم رہے۔ اور بیوی صرف عزت پیار اور توجہ مانگتی ہے۔

میں اپنی ہر تحریر میں عورت کی عزت پر زور دیتا ہوں.. لیکن کچھ  لوگ مجھے  میسج اور کمنٹ  کر کہ کہتے ہیں کہ تم لڑکیوں کو ورغلانے کے لیے پوسٹ کرتے ہو. مجھے  دکھ ہوا. میرا خدا جانتا میں کیوں لکھتا ہوں. لیکن آپکا پیار اور محبت مجھے  اور زیادہ ہمت دیتے ہیں.. 

عورت اگر آپکی بیوی کے روپ میں ہے تو پیار چاہتی ہے اعتبار چاہتی ہے عزت چاہتی ہے.. اگر آپ روزانہ کی بنیاد پہ گھر  جاتے ہو.  تو گھر  جاتے ہی ایک بار بیوی کے ساتھ پیار سے سلام کرو. اسے مسکرا کے دیکھو  اس کے ساتھ  پیار سے پیش آؤ  اگر وہ کچھ  کہنا چاہتی ہے. تو اسے تحمل سے پیار سے سنو. اُسکی فیملی کو عزت دو.. اور وہ بھی  آپکی فیملی کو عزت دے.. تو میں دعوے کے ساتھ  کہتا ہوں.. دنیا کے کوئی طاقت آپکے رشتہ اور پیار میں دراڑ نہیں ڈال سکتی.. 

عورت صرف عزت مانگتی ہے اعتبار مانگتی ہے.. بدلے میں وہ آپ کے لیے اپنے سب کچھ  وقف کر دیتی ہے.. 

پلیز اپنے گھر اور باہر عورت کو عزت دو..

 عورت کو احساس دو تم میری ہو ۔وہ روح تک دے دیتی ہے اس پر بھی اپ کا حق ہوتا ہے۔۔۔عورت مرد کے لے سکوں ہے۔

 شریعت نے جو عورت کو حق دیا ہے نہ وہ والدین دیتے ہیں نہ ہی سسرال نہ ہی شوہر.

مگر مرد ہیں نا. جب تک مونچھوں کو تاؤ دے کر رعب نہیں جما دیں گے اور "دو لگا "نہیں دیں گے یا اونچی آواز میں بول نہیں لیں گے تو رعب اور دبدبا جھاگ نہیں ہو جائے گا.

ہم جو مرد ہوتے ہیں نا بڑے انا پرست اور ضدی ہوتے ہیں. لڑنے کا ایک چھوٹا سا بہانا بھی بنا لیتے ہیں. مگر پیار جتانے کے معاملے میں اپنے ہی لفظوں کے کھیل میں اُلجھ کر خاموش ہو جاتے ہیں,

عورت ہی کیو ں بدنام ہوتی ہے, کیوں عورت ہی گنہگار ہے میرے معاشرے میں کیو ں عورت کی پاکدامنی پہ سوال اٹھایا جاتا ہے کیوں عورت ہی کو بے غیرت کہا جاتا ہے,

میں نے غیرت کے نام پہ عورت رسوا ہوتی دیکھی ہے کبھی کوئی مرد کو بھی تو پوچھ لے

خود بھی سوچیئے اور ہو سکے تو سوچ کو بدلنے کی کوشش کرو

ورنہ وہ دن دور نہیں جب تمہاری بہن بیٹی کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہو

کس پہ اعتبار کیا جائے لوگ تو اب نیکی کا سہارہ لے کر گناہ کرتے ہیں

چند شیطانوں نے انسانیت داغدار کر رکھی...

میں "زمان بکک" ایک چھوٹا سا رائٹر  ہونے کے ناطے ..میں ہمیشہ یہی دعا کرتا ہوں.. میں کبھی کِسی کی بہن بیٹی  کی عزت کے لیے خطرہ اور ٹائم پاس نہ بنوں.. 

آخر میں یہ کہوں گا.. کہ عورت کو پھنسایا نہیں جاتا.... 

اپنایا جاتا ہے،  عزت دار طبقے والوں اور خاندانی لوگوں کے یہ ہی دستور ہیں.

اسلام میں عورت کو حقیر نہیں سمجھا جاتا بلکہ اسے ماں ، بہن، بیوی اور بیٹی ہر روپ میں عزت اور محبت سے نوازا جاتا ہے.,

گھر کی ساری عورتیں خواہ وہ ماں ہو بیوی ہو بیٹی ہو بہن ہو یا کوئی اور رشتہ ہو اور ان کا لازمی خیال رکھنا چاہیے .

عورت ذات کو صرف انٹر نیٹ پر ہی نہیں بلکہ ہر مقام پر احترام دیجئے! پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائ کے لئے شیئر ضرور کریں

Post a Comment

0 Comments