شوہر کے لیۓ عورت کی اداؤاں کے تعویز"

 "شوہر کے لیۓ عورت کی اداؤاں کے تعویز"



یہ جو عورتیں تعویز لینے آتی ہیں نا۔۔۔۔۔کہ حضرت تعویز دے دیں میرا خاوند میرے ساتھ ٹھیک نہیں تو مجھے بڑی حیرانی ہوتی ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ یہ جوان العمر بیوی یے اور اللہ تعالی نے اسکو عقل دی، سمجھ دی، شکل دی، سب کچھ دیا اور یہ پھر بھی تعویز مانگتی پھرتی ہیں۔


یاد رکھنا، عورت اگر نیکوکار سمجھدار ہو تو اسکی ہر ادا مرد کے لیۓ تعویز ہوتی ہے۔ اللہ نے مرد کے دل میں عورت کی کشش ہی ایسی رکھ دی ہے۔ مرد کے دل میں عورت کی طرف مقناطیسیت ہی ایسی رکھ دی یے کہ عورت کی ہر ادا مرد کے لیۓ تعویز ہوتی ہے لہذا اللہ نے تمہیں تو اداؤں کے تعویز دیے۔ باتوں کے تعویز دیے۔ ان تعویز کو کیوں استعمال نہیں کرتیں۔ کاغذ کے تعویزوں کے پیچھے کیوں بھاگتی ہو۔


نتیجہ کیا ہوتا ہے کہ تھکا ہوا خاوند گھر آتا ہے اور آگے سے بیوی بھی تھکی بیٹھی ہوتی ہے اور سارے جہاں کا رونا اسکے سامنے روتی ہے۔ اب سوچیں بھلا خاوند کیا ایسی عورت سے فرحت پاۓ گا۔ لہذا اپنی خوبصورت اداؤں کا استعمال کرتے ہوۓ خاوند گھر آجاۓ تو کِھلے چہرے کے ساتھ اسکا استقبال کریں، خاوند کو ترو تازہ ہوا کریں۔ اسکے پاس بیٹھ کر اسکے سامنے پیار محبت کی باتیں کریں، پھر دیکھیں گھر کے اندر کیسے خوشیاں آتی ہے۔ لہذا اپنی اداؤں کو اپنے تعویز بناؤ۔


رب تعالی عمل کی توفیق عطا فرماۓ۔


 

Post a Comment

0 Comments